Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشکل ترین کرتب دکھانے والی مسلم خاتون پارکر

Now Reading:

مشکل ترین کرتب دکھانے والی مسلم خاتون پارکر

خطرناک کام اب تک صرف مردوں سے ہی معنون تھے لیکن چند برسوں میں ایک مسلم حجابی خاتون سارہ مدلل نے بھی اس شعبے میں بہت نام بنایا ہے۔

سارہ مدلل لاس اینجلس میں رہتی ہیں جنہیں پہلی مسلم خاتون پارکر کا اعزاز دیا گیا ہے۔

سارہ روزانہ گھنٹوں اس عمل کی مشقت کرتی ہیں، ان کا اصرار ہے کہ وہ مسلمان خواتین کے متعلق لگا بندھا تصور زائل کرنا چاہتی ہیں لیکن اس مشکل کام کے باوجود وہ کہتی ہیں کہ حجاب ان کی رکاوٹ نہیں بلکہ ان کے لئے ایک اعزاز ہے۔

سارہ کی عمر اس وقت 24 سال ہے اور انہوں نے صرف 20 سال کی عمر میں پارکر بننے کا ارادہ کیا تھا۔

Advertisement

اس کھیل میں ایک سے دوسرے مقام تک بہت پھرتی سے پہنچنا ہوتا ہے، پارکر ماہرین رکاوٹیں عبور کرتے ہیں اور عمارتوں کی چھتوں سے ایک مقام سے دوسرے مقام تک جست بھرتے نظر آتے ہیں۔

اکثراوقات پارکر اپنی ہڈیاں اور دانت تک تڑوا بیٹھتے ہیں اور یوں اس شوق کی بھاری قیمت ادا کرتے ہیں۔

سارہ دوڑتی ہیں، قلابازی کھاتی ہیں، ہوا میں گھوم سکتی ہے اور خطرناک مقامات پر جھولا بھی جھول سکتی ہیں اور اب تک وہ فوجی تربیت کے رکاوٹی ٹیسٹ کئی مرتبہ کامیابی سے عبور کرچکی ہیں۔

 وہ کہتی ہیں کہ اس شعبے میں مردوں کی تعداد حاوی ہے جبکہ خواتین نہ ہونے کے برابر ہیں اور مسلمان خاتون کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ وہ خود کو اقلیتوں میں اقلیت قرار دیتی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سارہ اب تک کئی برانڈزکی نمائندگی کرچکی ہیں اور ان کا یوٹیوب چینل بھی بہت تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر