Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے، صدر مملکت

Now Reading:

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے، صدر مملکت
صدر مملکت

نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہوتے ہی پٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے میں آسانی ہوئی ہے۔

 ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ اور سپلائی کو یقینی بنانا چاہیے، موبائل پمپ ایک اچھا متبادل ہوگا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں وسیع سیاحت کی وجہ سے ہمیں پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

دوسری جانب ایوان صدر میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کی ایندھن کی ضروریات کو پورا کرنے کے طریقے اور ذرائع تلاش کرنے پر توجہ دی جائے۔

Advertisement

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کی ایندھن کی ضروریات کو پورا کرنے کے طریقے اور ذرائع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔

 اجلاس میں بلوچستان کو اسمگل شدہ تیل کے ملک کی معیشت پر اثرات کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران صدر مملکت  کو بتایا  گیا تھا کہ ہمسایہ ممالک سے تیل کی اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو سالانہ 60 ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

 ایم ڈی پی ایس او نے اجلاس کو بتایا  تھا کہ ان کے ادارے نے ماضی میں اسمگل شدہ تیل پر انحصار کرنے والے اضلاع کو تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سپلائی دوگنا کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود ، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او پی ایس او سید محمد طحہ اور معروف تیل کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر