Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون چلتی ٹرین کے سامنے آگئی ،ویڈیو وائرل

Now Reading:

خاتون چلتی ٹرین کے سامنے آگئی ،ویڈیو وائرل

بھارت میں چلتی ٹرین کی پٹری پر آنے والی خاتون کو معجزانہ طور پر نئی زندگی مل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک عورت چلتی ٹرین کے سامنے آگئی تاہم ریلوی پولیس اہلکار نے خاتون کی جان بچا لی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس اہلکار کی حاضر دماغی کے باعث خاتون کو نئی زندگی ملی گئی، اہلکار نے دور سے ہی کسی عورت کو پٹری پر آتے دیکھ لیا تھا۔

 پولیس اہلکار نے فوراً ٹرین کو ہنگامی طور پر رکنے کا اشارہ کیا جس پر ریل کے ڈرائیور نے ٹرین روک دی اس طرح خاتون کی جان بچ گئی۔

یہ واقعہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین اپنی پٹری پر خاتون کی جانب بڑھ رہی تھی لیکن اشارہ ملتے ہی ڈرائیور نے ریل کی رفتار ہلکی کردی۔

ٹرین رکنے پر پولیس اہلکار سمیت دیگر عملے نے خاتون کو پٹری سے ہٹایا ،ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں جس کے باعث انہوں نے یہ اقدام اٹھایا۔

واضح رہے کہ خاتون کی شناخت سوبادھرا کے نام سے ہوئی جو مہاراشٹرا کے علاقے پال نگر کی رہائشی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر