Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کے تمام حربے بری طرح ناکام رہے ہیں، حمزہ شہباز

Now Reading:

حکومت کے تمام حربے بری طرح ناکام رہے ہیں، حمزہ شہباز
حمزہ شہباز

مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت کے تمام حربے بری طرح ناکام رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل حکومت ہر پارٹی لیڈر اور کارکن کےخلاف مقدمہ درج کیا۔

 مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے ہر حربہ استعمال کرکے دیکھ لیا لیکن ان کے تمام حربے بری طرح ناکام رہے ہیں۔ حکومت کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکی۔

 حمزہ شہباز  کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کو اپنے والد کو دفنانے نہیں دیاگیا جبکہ میاں نوازشریف کو اپنی بیگم کو  بھی دفنانے نہیں دیا گیا۔

مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر نے کہا کہ میاں نوازشریف کا آخری وقت میں اپنی بیگم کے ساتھ نہ ہونے کے غم کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

Advertisement

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح ہمیں کنٹورنمنٹ بورڈز کے الیکشن میں کامیابی دی اسی طرح تھوڑی سے محنت سے جنرل الیکشن میں بھی بڑی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں ہمیں اپنے ووٹ پر پہرہ دینا ہوگا تاکہ دھاندلی کی کوئی گنجائش نہ رہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہر طرف ہر لیڈر کو جبر اور ظلم کا سامنا ہے اسکے باوجود  بھی ہمیں کنٹورنمنٹ بورڈ میں شاندارکامیابی ملی۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ اس کے دشمنوں اور حکومت کو بخوبی ہے اس لیے آج بھی ان کو مسلم گ(ن) کو ہرانے کےلئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا مستقبل کوئی ہے تو وہ مسلم لیگ(ن)ہے، کسی جماعت کے پاس ہمارے جیسا لیڈر ہے نہ ہمارے جیسا ووٹ بینک ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ باقی جماعتوں کے سربراہ کارکنوں سے قربانی مانگتے ہیں  لیکن ہمارے لیڈر نے خود قربانی دی ہے۔

Advertisement

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا بیانہ ہی ہماری پہچان ہے جبکہ اگر ہمارا بیانہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا۔

پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں یہ دھاندلی کرکے دوبارہ آنا چاہتے ہیں، لیکن میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا۔اگلا الیکشن ہمارا ہے اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر