
اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی روکنے کیلئے کنٹرول ریٹس کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ریٹس کے فوری نفاذ کا حکم دے دیا گیا ہے، چینی اور آٹے سمیت اشیاء خوردونوش کے نئے ارزاں سرکاری ریٹس جاری کیے جائینگے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے سستی چینی فراہمی کیلئے اضلاع کو شوگر ملز الاٹ کی ہیں، ضلعی انتظامیہ شوگر ملز سے براہ راست چینی مارکیٹ میں سپلائی کرائے گی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے فلور ملز سے مکمل رابطے میں ہیں، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کا کڑا احتساب کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News