Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کورونا سے مزید 39 افراد جان کی بازی ہارگئے

Now Reading:

پاکستان میں کورونا سے مزید 39 افراد جان کی بازی ہارگئے

عالمی وباء کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے باعث ملک بھر میں کورونا سے مزید 39 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

این سے او سی کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1 ہزار 742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی نے مزید بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی 52 ہزار 635 کورونا ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصد ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر  ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پریکم اکتوبر سے مختلف سہولیات کی بندش کی جائے گی، ویکسی نیشن کا عمل جلد ازجلد مکمل کروائیں اورزندگی بحال رکھیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ جو لوگ کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے وہ شادی کی تقریبات اور شاپنگ مالز میں بھی نہیں جاسکیں گے اور ان افراد کو ڈائن ان اور ڈائن آؤٹ کی اجازت بھی نہیں ہو گی اور انہیں ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو پارک اور جم جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر