
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومت کی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ اس ظلم کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ ظالم اور نالائق حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بدترین مہنگائی، پٹرول میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایک اور بم عوام پر پھینکا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا کہ بے رحمی سے عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، ظلم کی حکومت کو جانا ہوگا۔
واضح رہے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کے انتظامی امور سے میوزیکل چئیر کا کھیل کھیلا جا رہا ہے جبکہ اناڑی حکمرانوں نے ایک مرتبہ پھر پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر کے اپنی نا اہلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں ، گزشتہ تین سالوں میں پنجاب میں چار سیکرٹری داخلہ ، چھ آئی جی پولیس ، پانچ پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم تبدیل کیے جا چکے ہیں اسی عرصے میں آٹھ سیکرٹری آبپاشی ، تین انفارمیشن سیکرٹری گیارہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن چھ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تبدیل کر کے ترقی کرتے پنجاب کو ریورس گئیر لگایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News