Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، چوری اور ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Now Reading:

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، چوری اور ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

 شہر قائد میں رینجرزاور پولیس کی جانب سے مشترکہ کامیاب کارروائی کی  گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لالو کھیت نمبر 10 سے چوری اور ڈکیتی میں ملوث 2 انتہائی مطلوب ملزمان کاشان عرف شانی اور علی جان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن اور 2 عدد موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ملزمان کا تعلق ” پپو ڈکیت گینگ ” سے ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا ہے کہ ملزمان 2017 سے کراچی کے مختلف علاقوں پُرانا گولیمار، ماربل مارکیٹ، نیا گولیمار، سائیٹ ایریا، گارڈن، بورڈ آفس لالو کھیت اور کریم آباد کے علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد واردتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان نے مورخہ 8 ستمبر 2021 کو نیا گولیمار میں سینٹری مارکیٹ پاکستان ٹریڈرز میں ڈکیتی کی جسکی ویڈیو سو شل میڈ یا پربھی وائرل ہوئی تھی۔

ترجمان سندھ رینجرز  نے یہ بھی بتایا کہ رینجرز نے تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو چھینے گئے موبائل فونز، موٹرسائیکل اور اسلحہ و ایمونیشن سمیت گر فتار کرلیا ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ، ایمونیشن، 2 عدد موٹر سائیکل اورچھینے گئے موبائل فونز سمیت مزیدقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رینجرز کی جانب سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ  ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر