Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہش مند ہیں، سعودی وزیر خارجہ

Now Reading:

مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہش مند ہیں، سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دورہ نئی دہلی کے موقعے پر اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور بھارت میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جب بھی ہو سکا ہم اپنے اچھے فورمز فراہم کریں گے، مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہش مند ہیں، بات چیت کے وہ راستے اختیار کیے جائیں جس سے مسئلے کا مستقل حل نکلے، کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

سعودی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق شہزادہ فیصل نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم مودی اور بھارتی عوام کے نام نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا تھا۔

Advertisement

بھارتی وزیراعظم نے سعودی عرب کی قیادت کے کرہ ارض کے تحفظ کے لیے کردار اور اقدامات کو سراہا تھا اور انہوں نے بالخصوص ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جاری کردہ سعودی سبزاقدام اور مشرقِ اوسط سبزاقدام کی تعریف کی تھی۔

انہوں نے دونوں دوست ممالک کے درمیان سعودی عرب کے ویژن 2030ء کی روشنی میں اقتصادی شراکت داری کو مستحکم بنانے کے طریقوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر