Advertisement
Advertisement
Advertisement

حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آج سے آغاز

Now Reading:

حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آج سے آغاز

 

صوبائی دارالحکومت لاہور میں صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز آج ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرس کی تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی کے بعد کیا جائے گا، وزیر اوقاف پنجاب پیر سید سعید الحسن شاہ اور ڈی جی اوقاف سمیت دیگر رسم چادر پوشی میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دربار میں آنے والے زائرین کے لیے چار کورونا ویکسینیشن سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں، محکمہ اوقاف کی جانب سے 3 روزہ تقریبات میں زائرین کے لیے لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عرس کی تقریبات کا اختتام 28 ستمبر کو ہوگا۔

Advertisement

خیال رہے کہ آپ کا پورا نام شیخ سیّد ابو الحسن علی ہجویری ہے،  کنیت ابو الحسن لیکن عوام و خواص سب میں “گنج بخش” یا “داتا گنج بخش” (خزانے بخشنے والا) کے لقب سے مشہور ہیں، آپ 400 ہجری میں غزنی شہر سے متصل ایک بستی ہجویر میں پیدا ہوئے، آپ کے والد بزرگوار کا اسم گرامی سید عثمان جلابی ہجویری ہے، جلاب بھی غزنی سے متصل ایک دوسری بستی کا نام ہے جہاں سید عثمان رہتے تھے،علی ہجویری، حضرت زید کے واسطے سے امام حسن کی اولاد سے ہیں۔

حضرت داتا گنج بخش اپنے مرشد کے حکم سے خدا کے دین کی تبلیغ و اشاعت کے لیے سلطان محمود غزنوی کے بیٹے ناصر الدین کے زمانے  1030تا1040ء میں لاہور تشریف لائے تھے،  آپ سے پہلے آپ کے پیر بھائی حسین زنجانی اس خدمت پر مامور تھے،۔ اس لیے جب آپ کو لاہور آنے کا حکم ہوا تو آپ فرماتے ہیں کہ میں نے شیخ سے عرض کیا کہ وہاں حسین زنجانی موجود ہیں میری کیا ضرورت ہے؟ لیکن شیخ نے فرمایا، نہیں تم جاؤ، فرماتے ہیں کہ میں رات کے وقت لاہور پہنچا اور صبح کو حسین زنجانی کا جنازہ شہر سے باہر لایا گیا۔

تبلیغ و اشاعت دین کے سلسلے میں آپ نے برصغیر ہند کے دوسرے حصّوں کا بھی سفر کیا، چنانچہ آپ کشف المحجوب میں حضرت ابو حلیم حبیب بن اسلم راعی کے حالات میں لکھتے ہیں کہ شیخ رحمتہ اللہ علیہ کی اور بھی بہت سی روایتیں ہیں۔،وقت کی تنگی کی وجہ سے میں انھیں چھوڑتا ہوں اور مجھے یہ سخت دقت پیش آ رہی ہے کہ میری کتابیں غزنی میں ہیں اور میں ملک ہندوستان کے ایک گاؤں بھنور میں ہوں جو ملتان کے گردونواح میں واقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر