
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج کوہاٹ کے یاسر حیات نے 1086 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ کیڈٹ کالج کے جبران مصطفی، اسامہ ریان، محمد سیف الرحمن خٹک، شاویل عالم اور محمد اویس نے 1084,1084 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
چیئرمین آل پاکستان تعلیمی بورڈز شوکت حیات نے بتایا ہے کہ تیسری پوزیشن کیڈٹ کالج، گیریژن کیڈٹ کالج کے طلباء داود شاہ، عبدالستار اور محمد قاسم نے 1082،1082 نمبر لیکر حاصل کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں کیڈت کالج کوہاٹ کے صفی امام نے 1094 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ کیڈٹ کالج کوہاٹ اور نجی اسکول کے محمد سہیل اور عائشہ رحیم نے 1092، 1092 لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور نجی اسکول کی طالبہ نے 1090 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
اسکے علاوہ آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول محمد میلہ کی طالبہ انمول نے 966 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 42182 امیدواروں میں 40347 پاس ہوئے ہیں جبکہ کامیابی کا تناسب 95.65 رہا ہے۔
خیال رہے کہ انٹرمیڈیٹ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 95.42 فیصد رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News