Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے عوام کو مہنگائی کے طوفان کے سامنے کھڑا کردیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم

Now Reading:

حکومت نے عوام کو مہنگائی کے طوفان کے سامنے کھڑا کردیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم

 صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے طوفان کے سامنے کھڑا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ کا بھٹ شاہ میں درگاہ شاہ لطیف پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے عالم انسانیت کے لیے دعا  کی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ  کا کہنا تھا کہ دعا کرتے ہیں کے دنیا سے اس وبا کا خاتمہ ہو جس نے پوری دنیا کو یرغمال بنایا ہے۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پھر سے یہاں میلے لگیں مگر حکومت کی مجبوری ہے ،سیاسی پارٹیوں کا کام اپنا ہوتا ہے اور حکومت کا کام اپنا ہوتا ہے۔

وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ  کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے طوفان کے سامنے کھڑا کردیا ہے، میں تحریک انصاف کو تحریک انتشار کہوں گا یہ تحریک انصاف نہیں ہے۔

Advertisement

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے بہت کچھ کیا ہے۔

وزیر تعلیم و ثقافت کا کہنا تھا کہ 3 پبلک اسکولوں کو چلانے کے لیے ہمنے اینجری فائونڈیشن کے حوالے کردیا ہے۔

سردار شاہ  کا کہنا تھا کہ مخدوم غلام حیدر ہالا کا میں خود وزٹ کروں گا، سندھ 47 ہزار اسکول ہیں ہر اسکول میرے بس کی بات نہیں کے سوا مہینے میں ہر اسکول کی وزٹ کروں۔

وزیر تعلیم و ثقافت کا کہنا تھا کہ آئی بی اے کی ٹیچرز بھرتی ٹیسٹ میں ساڈھے 46 ہزار سیٹوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر ٹیسٹ پاس کیے اور گھر بیٹھے کوئی پیسوں پر نوکری حاصل کرکے ثبوت دکھائے میں وزارت چھوڑ دوں گا۔

وزیر تعلیم و ثقافت کا کہنا تھا کہ ہمارے لسٹ میں 47 ہزار اسکول تھے جن میں نان وائیبل اسکول نکالے جارہے ہیں۔

Advertisement

سردار شاہ  کا کہنا تھا کہ مشرف کے دور میں 12 ہزار ایک کمرے کے اسکول بنے ، اب کلیر ہوگا کے اسکول کونسے ہیں، جو اسکول نہیں انکو سسٹم سے نکال دیں گے۔

وزیر تعلیم و ثقافت کا کہنا تھا کہ 29 ہزار کی ڈیسک کا معاملہ مجھ سے پہلے کا تھا جس کی وضاحت سعید غنی دے چکے ہیں،: ہم  نے کمیٹی بٹھائی ہے کل میڈیا کو بتائیں گے کے 29 ہزار کی ڈسک کا کیا ہوتا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں معافی مانگتا ہوں کے میری لیے پوری درگاہ اور شہر بند کردیا گیا ہے مجھے اس بات کا علم نہیں تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر