
نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کوئی بھی قوم صرف وسائل کی بنیاد پر ترقی نہیں کرسکتی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیڈرز ان اسلام آباد سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی تاریخ کی ابتداءمیں ابلاغ انسانوں کے درمیان تعلقات کی بنیادبنا، انسانوں کے اکثر فیصلوں کی بنیاد بھی ابلاغ اور معلومات ہوتی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے آس پاس جھوٹی خبروں کی یلغار نظر آتی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی میں جھوٹی خبر بنیاد بنی۔ جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کیلئے فیک نیوز کا سہارا لیا جا رہا ہے، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان فیک نیوز کے ذریعے منسوخ کیا گیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کوئی بھی قوم صرف وسائل کی بنیاد پر ترقی نہیں کرسکتی، قومیں اذہان کی روشن خیالی اور علم و شعور کی بنیاد پر ترقی کرتی ہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ زندگی میں انسان سیکھتا ہے اور حالات اس کو متاثر کرتے ہیں، ہمیں اپنے ساتھ ساتھ معاشرے کا بھی خیال رکھنا چاہئے، انسانی ذہن کیلئے ہر چیز اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنا ممکن نہیں ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انسانی حقوق کا درس دینے والے مغربی ملک بے گھر مظلوم پناہ گزینوں کو سمندر میں مرنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جس نے بے لوث انداز میں40 لاکھ افغان مہاجرین کو کئی دہائیوں تک پناہ دی جبکہ پاکستان نے کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے۔
کورونا وباءکے دوران حکومت اور عوام کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ کورونا کے دوران ہم نے بھرپور جذبہ کے ساتھ کام کیا جو ہماری طاقت بنی ہے، پاکستان کو ایک ہمدردی والا ملک بننا چاہیے اور اﷲ تعالیٰ نے اس کیلئے ماحول پیدا کیا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اس سے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے لیکن اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ لیگ آف نیشنز اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کیلئے بنایا گیا تھا اور اب ہتھیاروں کی جگہ کارپوریٹ اداروں نے لے لی ہے، بین الاقوامی پالیسی پر ان کا اثر ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انٹرنیشنل آرڈر جو ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کیلئے بنایا گیا تھا وہ اب بدل گیا ہے۔ہمیں اپنی زندگیوں کے ساتھ ساتھ ملک کیلئے بھی سوچنا چاہیےکیونکہ آپ آج کے معاشرے اور مستقبل کے لئے ذمہ دار ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ملک میں آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں ترقی اور کامیابی کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہمارے کارپوریٹ سیکٹر کو دنیا میں برانڈ پاکستان متعارف کرانا چاہیے لیکن یہ ضروری ہے کہ آپ کی زبان پر دنیا کو بھروسہ ہونا چاہیے۔
تقریب میں کارپویٹ شعبہ سے وابستہ نمایاں شخصیات اور نمائندوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News