Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی بس اور ٹرین میں خوفناک تصادم؛  کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

Now Reading:

منی بس اور ٹرین میں خوفناک تصادم؛  کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

ترکی میں منی بس اور ٹرین کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی ترکی میں مال گاڑی اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے صوبہ ٹیکرداگ کے علاقے ارجین میں ایک ریل روڈ کراسنگ پر پیش آیا ہے، فیکٹری ورکرز کو لے جانے والی منی بس ٹرین کی زد میں آگئی۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے فیکٹری ملازمین منی بس میں سوار تھے ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منی بس ریلوے ٹریک کے قریب آئی اور ٹرین کی زد میں آگئی، ٹرین منی بس کو دھکیلتے ہوئے دور تک لے گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے، حادثہ ٹرین کے پٹڑی سے اترجانے کے باعث پیش آیا تھا اور بارشوں کو ٹرین کی پٹڑی سے اترنے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر