
منڈی بہاؤالدین میں خطرناک ٹریفک حادثے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میانہ گوندل چوک کے قریب تیز رفتار رکشہ اور موٹرسائيکل کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 1 خاتون مقصود بی بی سمیت 2 نوجوان عرفان اور عادل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ لاشوں اور زخميوں کو سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News