Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے، عمران سکندر بلوچ

Now Reading:

صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے، عمران سکندر بلوچ

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ   صرف ویکسینیشن ہی کورونا وائرس  کے  خلاف  واحد اور موثر علاج ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے،ہم نے کورونا کیسز میں اضافہ کے  پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے  اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی  مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں، صرف اور صرف  ویکسینیشن ہی کورونا وائرس  کے  خلاف  واحد اور موثر علاج ہے، 15 سال سے زیادہ عمر  کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 687 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 429,082 ہو گئی ہے اور اب تک صوبہ بھر میں 397,246 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب  میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 19,280 ہو گئی ہے اور صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7,312,215 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Advertisement

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور  میں 353 اور راولپنڈی میں 44 ، ملتان میں 35، سرگودھا میں 28 اور فیصل آباد میں 27، ننکانہ صاحب میں 22 اور گجرات میں 21، بھکر میں 16 جبکہ پاکپتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 14، اوکاڑہ اور ساہیوال میں 12، میانوالی میں 11 اور سیالکوٹ میں 10، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں 9 نو جبکہ خوشاب میں 8، جہلم میں 7 جبکہ بہاولنگر، خانیوال اور منڈی بہاؤالدین میں 4، قصور، لیہ اور وہاڑی میں 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 4.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اور لاہور میں مثبت شرح 9.7 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے بتایا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات  سے مکمل اجتناب کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر