
راولپنڈی میں آج کے دن میں 50 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے مہم کا آغاز ڈھوک منشی پارک میں کیا اور محکمہ تعلیم کے 500 اسٹوڈنٹس نے پارک میں پودے لگائے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 50 ہزار پودے سرکاری عمارات، پارکوں اور شاہراہوں کے کنارے لگائے جائیں گے اور یہ تمام پودے محکمہ تعلیم، پی ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے لگائے جائیں گے۔
آصف محمود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پروگرام پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے، راولپنڈی کو سرسبز بنائیں گے اور ہر محکمہ کو اس مہم کا حصہ بنائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر محمد نے کہا کہ 50 ہزار پودوں کے ہدف میں زیادہ تر مقامی قسم کے پودے شامل ہیں، محکمہ تعلیم کا کردار اس مہم میں قابل تعریف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News