گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے آئی جی پنجاب راؤ سردار سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور آئی جی پنجاب راؤ سردار کی ملاقات میں صوبے میں امن وامان کے قیام سمیت دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔
ملاقات میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے خواتین اور بچوں کیساتھ جرائم کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت دی ہے۔
کی ہدایت دی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آئین وقانون کے مطابق بلاتفر یق کاروائی کی جائے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور
ملاقات میں آئی جی پنجاب راؤ سردار نے گور نر پنجا ب چوہدری محمدسرور کو صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بر یفنگ دی ہے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کے مقدمات کی تحقیقات جلدمکمل کی جائے۔
ملاقات میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تھانہ کلچر کے خاتمے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہے، تھانوں میں عوام کو انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملاقات میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا کہنا ہے کہ صوبے میں عوا م کے جان ومال کا تحفظ حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے، حکومت صوبے میں پولیس سمیت تمام اداروں کو سیاست سے پاک کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News