
دنیا بھرمیں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے ڈبلیو ایچ او کے اقدامات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ویکسین اور ماسک لگانے سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ کا عملے اور ریلوے حکام کے ہمراہ آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
مہم کے دوران پلیٹ فارم پر موجود اور ٹرین میں سوار مسافروں میں پمفلٹ اور دو اقسام کے ماسک تقسیم کیے گئے اور ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے انعام اللہ اور دی سی او عثمان انور نے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو بریفنگ بھی دی۔
عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ مسٹر پلیٹا کی جانب سے ریلوے حکام کو چھ لاکھ ماسک کی فراہمی کی گئی ہے، اور ریلوے حکام کا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ٹیم اور کنٹری ہیڈ کی خدمات پر شکریہ کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ٹیم کی جانب سے ریلوے اسٹیشن کے مختلف اسٹالز اور ویکسینیشن کیمپ کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News