Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگلی ہاتھی کا بس پر حملہ ،ویڈیو وائرل

Now Reading:

جنگلی ہاتھی کا بس پر حملہ ،ویڈیو وائرل

بھارت میں دیوقامت ہاتھی نے اچانک بس پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بھارت کے ضلع نلگرس میں جنگل سے سڑک پر اچانک ہاتھی نمودار ہوا اور بس پر حملہ کردیا۔

ہاتھی نے اپنے سر کے وار سے بس کا شیشہ بھی توڑ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بس ڈرائیور چالاکی دکھاتے ہوئے ڈرائیونگ سیٹ سے اٹھ کر مسافروں کی طرف آگیا، ان کی اس حکمت عملی سے ہاتھی جنگل کی طرف روانہ ہوگیا۔

 مذکورہ شہری اپنی سیٹ پر بیٹھا رہتا تو ممکنہ طور پر جانور اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتا۔

Advertisement

 ہاتھی نے بس کے سامنے والے شیشے کو شدید نقصان پہنچایا بعد ازاں ہاتھی کے جانے پر ڈرائیور بس کو منزل کی جانب لے گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سڑک پر جنگلی جانوروں سے سامنا ہونا معمول بن چکا ہے کیوںکہ یہ روڈ جنگل کی گزر گاہ ہے۔

 مذکورہ نوعیت کی سڑک بھارت کے مختلف شہروں میں تعمیر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنگل سے متصل سڑک پر چیتے نے راہ چلتے شہری پر حملہ کیا تھا جس کی ویڈیو بھی کئی مہینوں تک سوشل میڈیا پر چھائی رہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر