صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت 16 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے پنجاب روزگار اسکیم کا ایک سال مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے روزگار کی فراہمی کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت کی پنجاب روزگار اسکیم کا ایک سال کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی اس انقلابی اسکیم کے تحت ایک سال میں 800 افراد میں 45 کروڑ روپے سے زائد کے آسان قرضے تقسیم کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار اسکیم کے پورٹل پر ایک سال میں ایک لاکھ 70 ہزار درخواستیں رجسٹرڈ ہوئیں، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کو قرضوں کے حصول کیلئے 19 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پراسیس کے بعد 9 ہزار درخواستیں بینک آف پنجاب بھجوادی گئی ہیں، پنجاب بینک ایک ہزار درخواستیں منظور کرچکا ہے۔
صوبائی وزیر صنعت کا کہنا ہے کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت 5 سالوں میں 30 ارب روپے سے زائد کے آسان قرضے تقسیم کیے جائیں گے، اس اسکیم کے تحت 16 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا اور 16 ہزار سے زائد ایس ایم ایز بھی فائدہ اٹھائیں گی، پنجاب حکومت نے اسکیم میں تیزی لانے کیلئے شرائط مزید آسان اور نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت 20 لاکھ روپے تک کا قرضہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن خود جاری کرسکے گا، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے اپنا انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا ہے کہ کمیٹی بینک کے ورکنگ ماڈل، برانچوں کی تعداد، پائیدار میکانزم، مالیاتی اور آپریشنل امور طے کرنے پر کام کر رہی ہے، کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر بینک کے قیام کے لئے قابل عمل تجویز دے گی، پائیدار معشیت کے فروغ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے حکومت مزید اسکیمیں بھی لارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News