Advertisement
Advertisement
Advertisement

قیدیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایاجائے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

قیدیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایاجائے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  کہا ہے کہ قیدیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت جیل اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، اجلاس کے دوران جیلوں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے مرحلہ وار بھرتی کی ا جازت دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں قیدیوں کو تکیہ، کمبل وغیر ہ گھر سے لانے کی ا جازت دینے کی تجویز پر اصولی ا تفاق کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قیدیوں کیلئے کینٹین پر معیاری اشیاء مقررہ نرخ پر فراہم کرنے کے لئے فول پروف سسٹم وضع کرنے کاحکم دیا ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں کوشمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ پر کام کیا جائے –

Advertisement

 عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جیلوں میں کام کرنے والے قیدیوں کو مناسب معاوضے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قیدیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایاجائے،استحصال کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کیلئے جیل ہسپتالو ں میں ڈاکٹروں، طبی عملے او رادویات کی کمی کو پورا کیا جائے جبکہ  ایمرجنسی کی صورت میں قیدیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کی جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر متعلقہ حکام نے  شرکت کی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف صنعت کار ایوان صنعت و تجارت ملتان کے سابق صدر اور ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ جلال الدین رومی کی ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب میں صنعت وتجارت کے فروغ، لنگر خانوں کا قیام اور دیگر فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

خواجہ جلال الدین رومی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سولر پاور واٹر فلٹریشن پلانٹس پراجیکٹس پر پیش رفت سے آگاہ کیا تھا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے صنعتکاروں کو کاروبار کے لئے مراعات اور مواقع فراہم کریں گے، مظفرگڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا تھا کہ جنوبی پنجاب بالخصوص ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

اس موقع پر خواجہ جلال الدین رومی نے کہا تھا کہ جلال الدین رومی فاؤنڈیشن ملتان میں عرصہ دراز سے بند 11 فلٹریشن پلانٹس کے انتظامات بھی کرے گی، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے اسپتالو ں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ جلال الدین رومی کا مزید کہنا تھا کہ صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے بزدار حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر