
ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں مثبت کرکٹ ٹاکرا ہونے جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سید علی گیلانی نے ہماری پیشکش کو قبول کیا، سیاسی گولا باری اپنی جگہ لیکن کرکٹ ٹاکرا ایک اچھی سرگرمی ہوگی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کرکٹ ٹاکرا کو پاکستانی کرکٹ کو ڈیڈیکیٹ کررہے ہیں، عوام ہی نہیں بلکہ سیاستدان بھی کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ 9 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں حکومت اپوزیشن بیسٹ آف تھری کرکٹ ٹاکرا ہوگا جس میں ساڑھے 300 سے زائد پارلیمنٹیرین شریک ہوں گے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تین کرکٹ ٹیمیں اس میچ میں شریک ہورہی ہیں، چار بہترین میچ اور سیریز کے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جائیں گے، پہلے میچ کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے اور فائنل میچ میں اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی مہمان خصوصی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میچوں کی ایمپائرنگ پی سی بی کے نیوٹرل ایمپائر کریں گے، 120 ارب روپیہ اور ستر ہزار جانیں ہم نے دہشت گردی کے خلاف قربان کی ہیں، یہ ٹاکرا پوری دنیا کو پاکستان قوم کے پرامن اور کرکٹ لورر ہونے کا پیغام دے گا۔
ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے دوروں کی منسوخی کے بعد ہم دنیا کو پیغام دیں گے، تمام کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوگا عزت بے عزتی کا سوال ہے، نومبر میں پنجاب اسمبلی اور میڈیا کے درمیان بھی ایک دوستانہ میچ رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News