Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کی سرمایہ کاری کے پوٹینشل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا، صوبائی وزیر صنعت

Now Reading:

پنجاب کی سرمایہ کاری کے پوٹینشل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا، صوبائی وزیر صنعت

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ دوبئی ایکسپو کے ذریعے پنجاب کی سرمایہ کاری کے پوٹینشل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت دوبئی ایکسپو کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں دوبئی ایکسپو میں پنجاب حکومت کی شرکت کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں دوبئی میں انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا انعقاد، ایڈوانس ٹیم بھجوانے، دوبئی ایکسپو کے حوالے سے مالیاتی امور اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت کا کہنا ہے کہ دوبئی ایکسپو 2020ء کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے محکمے معیاری ڈاکو مینٹریز اور مواد تیار کریں، دوبئی ایکسپو کے ذریعے پنجاب کے سرمایہ کاری کے پوٹینشل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماہ نومبر میں دوبئی میں پنجاب حکومت کی طرف سے انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کے انعقاد سے پنجاب میں نئی سرمایہ کاری آئے گی، انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہوں گے۔

Advertisement

اسلم اقبال نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس میں ایوان ہائے صنعت وتجارت اور بزنس کمیونٹی کی بھ پور شرکت ہوگی، دوبئی ایکسپو کے ذریعے پنجاب میں صنعت کاری کے عمل کو تیز کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے سرمایہ کاروں کو آگاہی دی جائے گی۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا ہے کہ دوبئی ایکسپو میں شرکت کرنے والے پنجاب کے محکمے اپنے انتظامات جلد مکمل کریں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر واصف خورشید، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر