
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا جبکہ قومی اسمبلی میں آج نجی کارروائی کا بھی دن ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نکاتی ایجنڈا جاری کیا جائے گا،جبکہ اراکین مختلف بلز بھی پیش کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت مختلف آرڈینینسز کو مسترد کرنے کی قرارداد پیش کرے گی جبکہ کچی کینال کے دوسرے مرحلے پر ابھی تک کام شروع نہ کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث اے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اے لیول اور دیگر کلاسز کے امتحانات بیک وقت لینے کی وجہ سے درپیش مشکلات کا معاملہ بھی اٹھایا جاے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News