Advertisement

افغانستان میں سیاسی مفاہمت پر مبنی نظام کی ضرورت ہے، پاکستانی سفیر

پاکستانی سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سیاسی مفاہمت پر مبنی نظام کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  پاکستان نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء میں مدد کی، انخلاء کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے اب ریلیف کے کام پر توجہ ہے۔

منصور احمد خان نے کہا ہے کہ امید ہے افغانستان میں جلد حکومت کی تشکیل ہو جائے گی، افغانستان میں سیاسی مفاہمت پر مبنی نظام کی ضرورت ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ نئی افغان حکومت عالمی برادری سے تعمیری تعلقات قائم کرے، پاکستان کہتا رہا افغان زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، طالبان نے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی، امید ہے افغان طالبان اپنی یقین دہانیوں پر عملدر آمد بھی کروائیں گے۔

منصور احمد خان نے کہا کہ افغانستان کیلئے ریلیف کا آغاز جلد شروع ہو جائے گا، افغانستان میں بینکاری نظام کی بحالی میں تعاون کریں گے۔

Advertisement

پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے مزید کہا کہ افغانستان میں حکومت کی تشکیل افغان قیادت کا کام ہے، افغانستان میں سیاسی مفاہمت پربمنی نظام دیرپا ہوگا، افغان عوام کیلئے ویزہ میں مزید آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version