Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کے زیر اہتمام 14ویں سی این ایس امیچوئر ز گالف چیمپئن شپ

Now Reading:

پاک بحریہ کے زیر اہتمام 14ویں سی این ایس امیچوئر ز گالف چیمپئن شپ

پاک بحریہ کے زیر اہتمام 14 ویں سی این ایس امیچوئر ز گالف چیمپئین شپ  مارگلہ گالف کلب اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئین شپ کے افتتاحی روز سینئر امیچوئر اور جونیئر امیچوئر کیٹگریز کے مقابلے ہوئے۔

پاک نیوی کی طرف سے جاری پہلے روز کے کھیل کی تفصیلات کے مطابق سینئر امیچوئر کیٹگری گراس میں لیفٹنٹ کرنل راجہ آصف مہدی 74اسکور کے ساتھ پہلے،کرنل شاہد 77اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

 سینئر امیچوئر کیٹگری نیٹ مقابلوں میں برگیڈیئر خالد عباسی 67کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ بیونگ ڈونگ پارک دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح جونیئر امیچوئر کیٹگر ی گراس مقابلوں میں شایان ضیاء 77اسکور کے ساتھ پہلے جبکہ رضاء اللہ 78 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

Advertisement

اسی کیٹگری کے نیٹ مقابلوں میں مہد خان پہلے جبکہ حاذق دوسرے نمبر پر رہے۔

چیمپئین شپ کے مقابلے 26ستمبر تک جاری ررہیں گے،مردوں کی ہینڈی کیپ کیٹیگری میں 12اور اس سے کم عمر کے کھلاڑی شریک ہیں۔

لیڈیز امیچوئر ز کیٹیگری میں 36ہولز پر مشتمل میچ ہوگا جس میں سے 18ہولز پر مشتمل میچ 25اور26ستمبرکو کھیلے جائیں گے۔

 سینئیرز امیچوئر ز میں 36ہولز پر مشتمل میچ کھیلا جائے گا جس میں سے 18ہولز پر مشتمل میچ جمعرات کو ہوا جبکہ آ ج بھی اسی کیٹگری کے مقابلے ہوں گے۔

جونیئرز امیچوئر ز کیٹیگری میں 18ہولز پر مشتمل میچ جمعرات کو ہوا جس میں 19سال سے کم عمرکھلاڑی شریک ہوئے۔

 ان کیٹیگریز کے علاوہ ،26ستمبرکو 9ہولز پر مشتمل دعوتی میچ، مہمانوں اور اسپانسرزکے لئے بھی منعقد ہو گا۔

Advertisement

کیپٹن عثمان طارق نے بتایا کہ امیچوئر ز کیٹگری میں 150گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر