
صوبہ سندھ میں کورونا ایس او پیز سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو سخت احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں کاروباری اوقات رات 10 بجے تک ہیں ، اسکے بعد کھلی دکانیں سیل کرنے دی جائینگی جبکہ کراچی میں کاروبار اتوار کو بند ہوگا اور صوبے کے دیگر شہروں میں جعمے کو بند رکھا جائے گا۔
اسکےعلاوہ انڈور ڈائننگ رات 12 بجے کے بعد بند رہیگی جبکہ انڈور ڈائننگ صرف 50 سیٹنگ کی اجازت ہوگی، ٹیک اوے کے لیے 24 گھنٹے کی اجازت ہوگی اور ریسٹورنٹ جانے والے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں گے۔
حکم نامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انڈور تقریبات میں صرف ویکسینیشن کرانے والے شہریوں کو اجازت ہوگی، کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کا انڈور تقریبات میں داخلہ بند ہوگا۔
کھلے مقامات پر شادی کی تقریبات میں صرف 400 مہمانوں کی اجازت ہوگی جبکہ انڈور شادی کی تقریبات میں صرف 200 مہمانوں کی اجازت دی گئی ہے۔
صوبے بھر میں سینیما ہالز بند رکھنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News