
پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ سمانے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے وزارت خزانہ سے 1 ارب 47 کروڑ 40 لاکھ روپے مانگ لیئے۔
وزارت صنعت ذرائع کا کہنا تھا کہ ای سی سی آج اسٹیل ملز کیلئے مختص 11 ارب کے بجٹ میں سے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے گی۔
وزارت صنعت ذرائع کا کہنا تھا کہ جون 2015 سے بند اسٹیل مل کے 5022 ملازمین رضا کارانہ اسکیم کے تحت گھر جا چکے ہیں۔
وزارت صنعت ذرائع کا کہنا تھا کہ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 11 ارب روپے جاری کیئے گئے جبکہ اسٹیل مل کے باقی 50 فیصد ملازمین کو بھی فارغ کرنے کی پلاننگ بھی کی جارہی ہے۔
وزارت صنعت ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے پر عمل درآمد تک ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی جاری رہے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News