
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوجعلی دھمکی آمیزای میل کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اےسائبرکرائم نےمقدمہ درج کیا، سب انسپیکٹرمحمدوسیم خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمےمیں [email protected] اس ای میل کا ذکر ہے، ای میل کےذریعےحملہ کرنےکی اطلاع دی گئی۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ ہوٹل اورجہاز میں بم رکھنےکی دھمکی دی گئی ہے۔
ای میل کاآئی پی ایڈریس سنگاپورسےلنک تھا، آئی پی ایڈریس سنگاپوراورپھر بھارت سے منسلک ہوا۔
ای میل وی پی این کےذریعےکی گئی، ای میل کےذریعےنیوزی لینڈپولیس سےبھی رابطہ کیاگیا۔
مقدمہ سائبرٹیرارزم سیکشن 506،109پی پی سی کےتحت درج کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر میچ سے کچھ دیر قبل دورہ منسوخ کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News