
پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن اور فٹ سال ریفری ونگ پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل فٹ سال ریفری سیمینار اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیمینار کا باقاعدہ افتتاح سیکرٹری جنرل پاکستان سوکر آف ٹسال فیڈریشن عدنان احمد نے کیا، ان کے ہمراہ جائنٹ سیکرٹری پی ایس ایف ایف اور سیکرٹری کے پی فٹ سال ایسوسی ایشن معین الدین اور سیکرٹری ریفری ونگ پاکستان انور خان بھی موجود تھے۔
جائنٹ سیکرٹری پی ایس ایف ایف معین الدین کے مطابق سیمینار میں پورے پاکستان سے ریفری پینل کے چنے ہوئے 8 ان سینئر ریفریوں کو سلیکٹ کر کے شامل کیا گیا ہےجو پہلے سے کوالیفائیڈ ہیں اور مختلف نیشنل اور دیگر ایونٹ کروا چکے ہیں اور جن کو سیمینار کے اختتام پر لائیسنس دیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News