وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے گورننس کا کوئی نظام موجود نہیں ہے
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں باہمی رابطہ نہیں ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سالوں تک عہدوں پر رہنے والوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے،18 ویں ترمیم کے بعد کھیلوں کا فروغ صوبوں کی ذمہ داری ہے۔
مرکزی وزیر برائے بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ نے کہا کہ ہم کھیلوں کے فروغ کے لیے شفاف نظام لارہے ہیں، اولمپک میں کارکردگی پر افسوس ہے۔
ڈاکٹر فہمیدہ نے کہا ہے کہ اسکولز اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کو کھیل کی نئی پالیسی سے متعلق اعتماد میں لیا گیا ہے، پالیسی واضح کرنا حکومت کا کام ہے۔
مرکزی وزیر برائے بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ کا مزید کہنا تھا کہ 17 سال سے مخصوص شخصیات عہدوں پر براجماں ہیں، نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد کھیلوں سے متعلق معاملات بہتر انداز میں حل ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News