
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 25 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا جس میں کورونا پابندیوں کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کو مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان انتخابات تیسرا ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کریں گے جبکہ پاکستان بیت المال ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کریں گے جبکہ قومی اسمبلی اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کو رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News