Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی کا انٹرنیشنل صوفی میلہ سائرہ پیٹر نے لوٹ لیا

Now Reading:

ترکی کا انٹرنیشنل صوفی میلہ سائرہ پیٹر نے لوٹ لیا

گلوکارہ سائرہ پیٹر نے ترکی کا انٹرنیشنل صوفی میلہ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ صوفی مولانا جلال الدین رومی کے جشن ولادت کے موقع پر ترکی کے شہر کونیا میں اٹھارواں شاندار انٹرنیشنل صوفی میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

ترکی کا انٹرنیشنل صوفی میلہ سائرہ پیٹر نے مولانا رومی کا صوفیانہ کلام فارسی اور ترکی میں گا کر سب کے دل جیت لیے۔

ترکی فیسٹیول سائرہ نے بغیر کسی وقفے کے ڈیڑھ گھنٹے تک مختلف زبانوں میں پرفارم کیا۔

ترکی فیسٹیول میں مختلف ممالک کے فنکاروں نے حصہ لیا تاہم موسیقی کے دیوانوں نے گلوکارہ سائرہ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

Advertisement

صوفی میوزک میلے میںلبنان۔اردن۔تنزانیہ۔کرغستان۔آذربائیجان۔ایران۔انگلینڈ اور دیگر ممالک کے عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ترکی کا انٹرنیشنل صوفی میلہ سائرہ پیٹر نے لوٹ لیا

اس سال پاکستانی نژاد برطانوی صوفی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کو لندن سے خصوصی طور پر آواز کا جادو جگانے کے لیے ترکی مدعو کیا گیا۔

اس کے علاوہ شہر بھر میں سائرہ پیٹر کے لائیو کنسرٹ کے الیکٹرانک پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے۔

ترکی کی حکومت کی جانب سے مولانا رومی کے مزار کے سجادہ نشین کی جانب سے خصوصی شیلڈ اور مولانا رومی کی باسری کا تحفہ بھی پیش کیا

Advertisement

تاہم پرفارمنس سے قبل دنیا کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے صوفی شاعر مولانا رومی کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے صوفیوں کی سر زمین ترکی کے شہر کونیا بلایا گیا۔

سائرہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا رومی کی شاعری اور خیالات میں نغمے، موسیقی اور روحانی خوشبو ہے جس سے دنیا کا ہر فرد خدا سے جڑ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رومی کی دنیا میں رقص ایک الہامی دلکشی ہے جو انسان کو خدا سے ایک کر دیتی ہے، رومی کے چاہنے والے رقص کر کے دلکشیاں بکھیرتے ہیں۔

 سائرہ نے مزید بتایا کہ میں نے مولانا رومی کے صوفیانہ کلام کو قوالی کا رنگ دے کر فیسٹیول میں گایا تو غیر معمولی رسپانس آیا۔
ترکی کا انٹرنیشنل صوفی میلہ سائرہ پیٹر نے لوٹ لیا

Advertisement

گلوکارہ نے مزید کہا کہ ترکی والوں موسیقی کے دیوانے اور سچے عاشق ہیں۔ 

پاکستانی تو ترکی ڈراموں کے مداح ہے ہی تاہم اب ترکی والے بھی سائرہ پیٹر کے صوفی اوپیرا کے دیوانے ہوگئے۔

 اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر کو پرفارمنس کے بعد ترکی کے باسییوں نے ان کا کھڑے ہوکر استقبال کیا اور اس موقع پر آڈیٹوریم تالیوں سے گونجتا رہا۔

یاد رہے کہ فیسٹیول کا انعقاد ترکی کے شہر کونیا کے محکمہ ثقافت کی جانب سے کیا گیا۔

صوفی میلے میں عالمی شہرت کے حامل فنکار ایک ہفتے تک دنیا بھر کے صوفی شعراء کے کلام کا جادو جگاتے رہے۔

گلوکارہ زاہدہ وہاب۔حنا الحمد۔رجب سلیمان۔سلامت صدیقہ اور ترکی کے مشہور فنکاروں نے رقص اور موسیقی کے رنگ بکھیرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر