Advertisement

آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ریلوے پولیس کے25 ویں نئے آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی کو چیف کیپٹل آف پولیس ہیڈکوارٹر پہنچنے پر سلامی دی گئی ، ڈی آئی جی ڈاکٹر وقار عباسی نے انکا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ دیا۔

آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا شکر گزار ہوں ، ریلوے پولیس میں بہتری لاؤں گا جس طرح پنجاب پولیس میں لایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عارف نواز نے ریلوے میں جو کام کیے تھے اس ایجنڈے پر کام کریں گے ، مجھے معلوم ہے کہ وزیر ریلوے بہتری کی جانب لیکر جارہے ہیں ، ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کی اپنی پولیس ہوتی ہے ، پنجاب گورنمنٹ سے ٹرانسپورٹ فورس بنانے کی منظوری دی جائے گی۔

آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی نے کہا کہ جس طرح موٹر وے پولیس نے اپنی عزت کمائی ہے ریلوے پولیس بھی اچھی شہرت کمائے گی ، لاہور ریلوے سٹیشن کی املاک کی حفاظت کےلیے ریلوے پولیس کو رکھنا ضروری ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جرائم ختم کرنے میں مشکلات پیش ہیں لہٰذا ریلوے پولیس ضروری ہے ، ریلوے پولیس کا مستقبل روشن ہے ، وزیراعظم نے بہت اچھا کیا آئی جی پنجاب لگایا تھا ، مجھے ایک آئی جی شپ سے دوسری آئی جی شپ دی گئی۔

آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی نے کہا کہ ہم سرکاری ملازم ہیں نوٹیفکیشن پر اگلی جگہ چلے جاتے ہیں ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا شکر گزار ہوں ، پنجاب میں ایک صوبے کا چارج تھا ، ریلوے پولیس میں پورا پاکستان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version