
عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے شہر اقتدار میں راک کلائمبنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسکولوں کے بچوں نے منفرد کھیل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے،ننھے کھلاڑیوں نے عزم ، ہمت و جنون دکھاتے ہوئے ساٹھ فٹ اونچی چٹان کو بھی سر کرلیا۔
لیک ویو پارک اسلام آباد میں راک کلائمبگ کے مقابوں کا انعقاد کیا گیا تو طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی، کسی نے پلک چھپکتے ہی دیوار سر کر لی تو کوئی بمشکل آدھے راستے تک ہی پہنچ سکا۔
آرگنائزر کہتے ہیں کہ ایسی سر گرمیاں نہ صرف بچوں کی جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ ان میں جیت کا جذبہ بھی پیدا کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News