
کراچی میں اسپیڈ بریکر کا فائدہ اسٹریٹ کرمنل اٹھانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ کے قریب 3 ملزمان نے لوٹ مار کری جہاں موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے صرف 20 سیکنڈ میں شہری کو لوٹ لیا ۔
ذرائع کے مطابق شہری کی موٹر سائیکل ہلکی ہوتے ہی ملزمان پہنچ گئے، ایک ملزم نے پستول نکالی جبکہ دوسرا تلاشی لیتا رہا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان موبائل فون،اور کیش چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔
علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ 3 ملزمان ایک ہفتہ سے وادراتیں کررہے ہیں جبکہ ملزمان کو پکڑنے کے بجائے پولیس ہمیں پستول رکھنے کا مشورہ دیتی ہے۔
واضح رہے رواں سال کے 8 مہینوں میں اسٹریٹ کرائم کی 50 ہزار وارداتیں رپورٹ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کی نسبت رواں برس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 35فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سی پی ایل سی کے مطابق پچھلے سال کے آٹھ ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی 37ہزار 97وارداتیں ہوئی تھیں۔
جنوری سے اگست کے دوران کراچی والے34ہزار181 موٹرسائیکلوں سے محروم کر دئیے گئے جبکہ شہریوں کی 12سو 68 گاڑیاں بھی چوری اور چھین لی گئیں، رواں سال موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں بھی 14 ہزار 578تک جا پہنچیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News