
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہداء کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم آر ڈی کے دوران سکرنڈ میں شہید ہونے والے 16 کارکنان کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایم آر ڈی کے دوران پی پی پی قیادت اور کارکنان کی جدوجہد و قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ سکرنڈ کی 38ویں برسی پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریکِ آزادی پاکستان کے بعد ایم آر ڈی اِس ملک کی سب سے بڑی مشکل جدوجہد تھی، جس کی قیادت شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کی، جنرل ضیاء کے دورِ آمریت میں آج کے دن 16 جیالوں کو تحصیل سکرنڈ کے گاؤں پنھل چانڈیو میں شہید کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہیداء کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے جمہوریت کی خاطر اپنے پیاروں کی قربانی کو صبر و تحمل سے براشت کیا، شہداء سانحہِ سکرنڈ کے لواحقین کا صبر، عزم اور حوصلہ جیالوں کا خاصہ ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہداء کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دے گی، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچائیں گے، پاکستان میں جمہوریت کو ناقابلِ تسخیر بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News