Advertisement
Advertisement
Advertisement

عطیہ خون کی اہمیت پر میراتھن ریس کا انعقاد

Now Reading:

عطیہ خون کی اہمیت پر میراتھن ریس کا انعقاد

ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام عطیہ خون کی اہمیت پر میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہلال احمر پاکستان نے جمعرات کو ”خون دو اور دنیا کو دھڑکنے دو” کے عنوان سے میراتھن ریس کا انعقاد کی، اس سرگرمی کا مقصد خون کی محفوظ منتقلی کی ضرورت اور قومی صحت کے نظام میں رضاکارانہ، بلا معاوضہ خون عطیہ کرنے کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنا تھا۔

 200 رضاکاروں نے میراتھن ریس میں حصہ لیا، میراتھن ریس ہلال احمر انیشنل ہیڈ کوارٹر زسے شروع ہوئی جو پروفیسر اشفاق احمد اور پطرس بخاری روڈ سے گزرتے ہوئے اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔

  بعد ازاں بلڈ ڈونیشن آگاہی مہم اور ریس کے فاتحین کو انعام دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق، ریجنل ڈائریکٹر آئی ایف آر سی ایشیاپیسفک مسٹر الیگزینڈر میتھیو، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عدیل نواز، آئی ایف آر سی اور ترُک ریڈ کریسنٹ کے ہیڈ آف ڈیلگیشنز، ہلال احمر عملہ، رضاکار اور دیگر شریک ہوئے۔

 اِس موقع پر اپنے خطاب میں ہلال احمرکے چیئرمین ابرار الحق نے کہا کہ خون کی ضرورت عالمگیر ہے، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں خون کی شدید قلت ہے۔

Advertisement

اُن کا کہنا تھا کہ وبائی مرض نے رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات کو روک دیا ہے،تعلیمی اداروں کی بندش نے خون کے عطیات کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد میں نیشنل ہیڈ کوارٹرز میں واقع ہلال احمر ریجنل بلڈ ڈونر سینٹر (آر بی ڈی سی) عام طور پر کسی بھی مہینے میں 500-1000 عطیات جمع کرتا ہے، جو اب کم ہو کر صرف چند درجن یونٹس رہ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  کووڈ 19 کی وجہ سے کمیونٹی بلڈ ڈرائیوز متاثر ہوئی جس سے  ہلال احمر کی  خون کی فراہمی شدید متاثرہے۔

ابرار الحق نے شفاف اور محفوظ خون کے معیار کو بڑھانے کے لیے رضاکارانہ بنیادوں پر خون عطیہ کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ دن حکومتوں اور قومی صحت کے حکام کو مناسب وسائل فراہم کرنے اور رضاکارانہ، غیر معاوضہ خون عطیہ کرنے والوں سے خون کے ذخیرے کو بڑھانے کی ضرورت کو اُجاگر کرتا ہے۔

 ابرار الحق نے کہا کہ ہلال احمر نے مستحق مریضوں، ہنگامی حالات اور حادثات کے لیے خون کے انتظام اور فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، ہلال احمر کے رضاکار خون کے عطیات جمع کرنے اور بروقت دستیابی کے لیے سرگرم ہیں۔

Advertisement

ابرار الحق کا کہنا تھاکہ رضاکار خود باقاعدگی سے خون کا عطیہ دیتے ہیں اور آگاہی مہم میں حصہ لیتے ہیں۔

 انہوں نے نوجوانوں کو میراتھن ریس میں حصہ لینے اور اس مقصد کے لیے آواز بلند کرنے پر سراہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر الیگزینڈر میتھیو نے کہا کہ خون عطیہ کرنا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے، ابرار الحق کا کام اور ان کے خون کے عطیات کیلئے مہم تمام رضاکاروں اور لوگوں کے لیے ایک مثال ہے۔

تقریب کے اختتام پر باقاعدگی سے خون کے عطیات دینے والوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں اور میراتھن ریس جیتنے والوں کو انعامات کے چیک دیئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
پاکستانی اسپنرز بھارتی بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج، سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا
پاک-بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت وارننگ، 30 ہزار درہم تک جرمانے کا انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر