Advertisement

پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پی سی بی کے ساتھ سیکیورٹی تھریٹس کی کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے بیان  پر قائم ہے کہ نیوزی لینڈ نے یک طرفہ فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس سے قبل لابنگ کرنے کا ارادہ ہے،دنیا کے بااثر کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز سے رابطے اور مؤقف میں حمایت مانگی جائے گی، دوسرے مرحلے میں کرکٹ بورڈز سے رابطے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوں گی۔

واضح رہے کہ  نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا  تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے جس پر   نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version