Advertisement
Advertisement
Advertisement

سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے درمیان تنازعہ

Now Reading:

سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے درمیان تنازعہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی اور قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے درمیان  تنازعہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ سی اے اے ڈائریکٹر فئنانس نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی اے اے نے پی آئی اے کی ائیرپورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی آئی اے کو یکم نومبر سے مسافروں کو جہاز میں سوار کرنے کیلئے بریج نہیں دیے جائیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی آئی اے جہاز کیلئے پاور سپلائی بھی سی اے اے سے حاصل نہیں کرسکے گا اسکے علاوہ سی اے اے نے پی آئی اے پر مسافروں سے ائیرپورٹ چارجز خود وصول کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کے باوجود جو مسافر یکم اکتوبر سے پی آئی اے کو ائیرپورٹ چارجز ادا کریں گے ان سے سی اے اے بھی لازمی سروس چارجز وصول کرے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے سی اے اے کے 127 ارب روپے واجب الادا ہیں جبکہ سی اے اے کو وعدے کے مطابق پی آئی اے نے رواں سال مئی سے واجب الادا رقم ماہانہ پچیس کروڑ روپے کی قسط کی صورت میں ادا کرنے تھے۔

خیال رہے کہ پی آئی اے نے وعدے کے باوجود پانچ ماہ بعد بھی ایک ارب پچیس کروڑ کی قسطوں میں سے صرف چند ہی روپے ہی ادا کیے ہیں۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر