Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف تین بڑی کارروائیاں

Now Reading:

اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف تین بڑی کارروائیاں

اینٹی کرپشن ، محکمہ مال اور پولیس کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف تین بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کارروائی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل و زرعی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ہیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ  اوکاڑہ میں اینٹی کرپشن کی سربراہی میں قبضہ گروپ کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے، قبضہ مافیا سے 96 کنال  سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

اسکے علاوہ  قبضہ مافیا کے خلاف دوسری کارروائی سرگودھا کے علاقے چکنمبر 109 میں کی گئی ہے، سرگودھا سے 1 کروڑ 29 لاکھ سے زائد مالیت کی 59 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔

Advertisement

 ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف تیسری کارروائی وہاڑی میں کی گئی ہے، وہاڑی میں قبضہ گروپ نے 10 مرلہ کمرشل سرکاری پراپرٹی پر پیٹرول پمپ بنا رکھا تھا۔

 ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ گرا کر واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 1 کروڑ 75 لاکھ روپے ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ قابضین سے تاوان کی وصولی یقینی بنائی جائے گی اور تاوان کے تعین اور وصولی کے لیے محکمہ مال کو ہدایات بھی جاری کردی گئی  ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر