Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی نوجوان کشمیری عوام کی آواز ہیں، مشعال ملک

Now Reading:

پاکستانی نوجوان کشمیری عوام کی آواز ہیں، مشعال ملک
مشعال ملک

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان کشمیری عوام کی آواز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے یوتھ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کشمیر کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ  تحریک کی کامیابی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے،میری ہمیشہ سے کوشش رہی کہ نوجوانوں کو تحریک میں شامل کیا جائے۔ ہمیشہ پاکستانی یوتھ کو پریکٹیکل جدوجہد کی جانب راغب کیا۔

 مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان کشمیری عوام کی آواز ہیں، افغانستان کا مسلۂ حل ہو چکا ہے اب دنیا کی توجہ کشمیر پر مرکوز ہے۔

 یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ5 اگست اقدام کے بعد پلان کے تحت ہندوؤں کو کشمیر میں آباد کیا جارہا ہے، میں واحد پاکستانی ہوں جو جموں کشمیر پہنچی، کشمیری عوام کسطرح کے مظالم برداشت کررہی ہے میں جانتی ہوں۔

Advertisement

  ان  کا کہنا تھا کہ انڈیا کشمیر میں ہندو کی آباد کاری کے بعد ریفرنڈم کروائے گا، اس سے قبل کے بہت دیر ہو جائے آج پاکستان کو ہر محاز پر کشمیر کا مقدمہ اٹھانا چاہیے۔

 مشعال حسین ملک نے کہا کہ انڈیا ڈیم پر ڈیم بنا رہا ہے مستقبل میں پانی کا مسلۂ انتہائی گمبھیر ہوگا۔ نوجوان اپنے ائیندہ آنے والے مسائل سے متعلق آواز اٹھائیں، آپکا نیوکلئیر بھی پانی سے ہی چلتا ہے ۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے مزید کہا  کہ سوشل میڈیا پر اپ نوجوان کشمیر کی آواز بنیں ۔سوشل میڈیا پر بھی انڈیا نے کرفیو لگا رکھا ہے، ہمیں انڈیا کا ہر محاز پر مقابلہ کرنا ہے۔

اس موقع پر یوتھ کونسل پاکستان کی حلف برداری تقریب سے وزیر مملکت برائے  پارلیمانی امور علی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں دو طرح کے لوگ ہیں ، ایک جن میں کچھ کرنے کا جذبہ ہے ، دوسرے صرف تماشائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر اس شخص کو حوصلہ دینا چاہتا ہوں جو کچھ کر کے دکھانا چاہتا ہے ، بعض اوقات انسان کی نیت اچھی ہوتی ہے لیکن کامیابی دیر سے ملتی ہے ، علی گیلانی صاحب وہ شخصیت تھے جو کہتے تھے میں پاکستانی ہوں ، پاکستان ہمارا ہے ، بہتر سے بہترین کی جدوجہد کرنی چاہیے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ حلال دولت کمائیں ترقی کرنا آپکا حق ہے ، لیکن ایک جدوجہد سید علی گیلانی اور برہان وانی نے بھی کی ، وقت آئے گا ایک بار پھر پاکستانی پرچم اس جگہ دوبارہ لہرائیں گے ، دنیا کی بہترین فوج پاکستان اور بہترین ایجنسیاں پاکستان کے پاس ہیں۔

Advertisement

وزیر مملکت برائے  پارلیمانی امور علی محمد خان نے مزید کہا کہ سلام ہے پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو ، تمہارے پرنس اور پرنسز کے لیے پاکستان محفوظ ہے لیکن باقی تمہارے شہریوں کو پاکستان میں خطرہ ہے ، تم سازشیں کرو ہم تمہارا مقابلہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر