
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدی نے کہا ہے کہ کشمیر کے بعدآسام سے مسلمانوں پر سیکیورٹی فورسز کے مظالم کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے جس طرح کشمیر میں ڈھائےجانے والے مظالم پر گفتگو کی وہ قابل ستائش ہے ۔
کشمیر کے بعدآسام سے مسمانوں پر سیکیورٹی فورسز کے مظالم کی ویڈیوز سامنے آئیں ہیں،کل برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے جس طرح کشمیر میں ڈھائےجانے والے مظالم پر گفتگو کی وہ قابل ستائش ہے آج وزیر اعظم ایک بارپھراقوام متحدہ کی توجہ ہندوستان میں ہونیوالے مظالم کی طرف دلوائیں گے. #ModiFascism
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 24, 2021
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آج وزیر اعظم عمران خان ایک بارپھراقوام متحدہ کی توجہ ہندوستان میں ہونیوالے مظالم کی طرف دلوائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News