Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلال سعید نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

Now Reading:

بلال سعید نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکار بلال سعید نے گلوکاری کے بعد سوشل میڈیا انسٹاگرام پر بھی کامیابی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود بلال سعید کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بلال سعید کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُنہیں ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

گلوکار کی اس کامیابی پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی جارہی ہے۔

بلال سعید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے ابھی تک 887 پوسٹس کی ہیں۔

Advertisement

اسنٹاگرام پر گلوکار بلال سعید نے  اپنے میوزک پراجیکٹس کے حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

جبکہ گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جن صارفین کو فالو کیا ہوا ہے اُن کی تعداد صرف 49 ہے، جن میں خاص دوست اور عزیز شامل ہیں۔

 

گزشتہ برس گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے نئے گانے کی ویڈیو کی مسجد وزیر خان میں شُوٹنگ اور رقص پر ان دونوں فنکاروں کو سوشل میڈیا پر تنقید اور مذمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دفعہ 295 کے تحت درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا، لہٰذا ان دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دونوں فنکاروں کی جانب سے اس معاملے پر معافی بھی مانگی گئی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ محکمہ اوقاف نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ کی اجازت دینے پر مسجد کے منیجر کو معطل کر دیا تھا۔

تاہم اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی شوٹنگ کے خلاف دائر کیئے گئے مقدمے میں پولیس سے چالان طلب کر لیا۔

ڈسڑکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر