
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کارروائیوں کے نتیجے میں 200 لیٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کردیا گیا ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران پانی کی ملاوٹ پر کئی دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق لنڈا کے سوات میں ناکہ بندی کے دوران 150 کلو سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے 80 کلو سے زائد دیسی گھی بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ ڈی آئی خان میں پارک ٹول پلازہ پر دودھ کے مختلف ٹینکرز کا معائنہ کر کے پانی ملے ناقص دودھ پر جرمانے عائد کردیا گیا ہے اور مردان میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور مس لیبلنگ پر ائس کریم فیکٹری بھی سیل کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لوئر دیر اور بنوں میں بھی ممنوع اشیاء رکھنے پر دو سپر اسٹور سیل کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News