Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ٹیم 2023ء کا ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل ضرور کھیلے  گی، محمد حفیظ

Now Reading:

قومی ٹیم 2023ء کا ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل ضرور کھیلے  گی، محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم 2023ء کا ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل ضرور کھیلے گی۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے پیش گوئی کی کہ پاکستانی ٹیم 2023ء کا ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل ضرور کھیلے گی، پاکستان کےعلاوہ فائنل فورمیں جانے والی دوسری ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا۔

 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کا خیال دل سے نکال دیا ہے مگر ورلڈکپ جیتنا میری زندگی کا خواب ہے اور خواہش ہے ایسی کارکردگی دکھاؤں جس سے پاکستانی ٹیم کو فتح حاصل ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹرز نے ہر جگہ خود کو منوایا اور مشکل حالات میں بہترین انداز سے پرفارم کیا، ہمیں اسپنرز پر تھوڑے کام کی ضرورت ہے، اسپنرز کو پرفارمنس بہتر بنانا ہوگی، عماد وسیم اچھا سپنر ہے مگر اچھا پرفارمر نہیں ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ  کوچنگ کے بارے میں فی الحال نہیں سوچا، رمیزراجہ کرکٹ کوسمجھتےہیں ان کا چیئرمین بنناخوش آئند ہے اور میرا کوئی تنازع نہیں، اُن کی عزت کرتا ہوں، فوکس اس وقت صرف ورلڈکپ پر ہے، ہم ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement

بین الاقوامی ٹیموں کو پیغام دیتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان ہر طرح سے ایک محفوظ ملک ہے، ہم نے مشکل حالات میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں کرکٹ کھیلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے  جس نمبرپر بھیجا جاتا ہے وہاں سنچری کے لیے بالز کم ہوتی ہیں۔

قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فیلڈنگ میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ اگر اسپنرز پر بھی کام ہوگا تو ہم ون ڈے ورلڈکپ میں بہترین ٹیم کے طور پر سامنے آئیں گے۔

قومی کرکٹر محمد حفیظ کا مزید کہنا  تھا کہ میں اپنی اہلیہ کو 2 سال سے یہی کہہ رہا ہوں کہ ورلڈچیمپئین بننا ہے، 6 سالہ بیٹی ہر بار خواہش کا اظہار کرتی ہے جارحانہ بیٹنگ کروں اور ہر بال پر چھکا ماروں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر