Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزیر داخلہ

Now Reading:

پاکستان افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزیر داخلہ
شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کی ہائی کمشنر برائے پاکستان وینڈی کرسٹین گلمور کی ملاقات ہوئی جس میں پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اورافغان شہریوں کی خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے، افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے اور غذائی قلت پیدا ہونے کے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، افغانستان ایک خود مختار ملک ہے، اپنے فیصلے خود لینے کے لئے بااختیار ہے۔

انہعں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتے، طالبان حکومت کو اس وقت فنڈز اور انسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔

Advertisement

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مالی اور انسانی وسائل کی کمی سے حکومت کو چلانا طالبان کے لئے ایک بڑاچیلنج ہوگا، بین الاقوامی برادری طالبان کو وقت اور وسائل دے، امید ہے طالبان اپنے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ افغانستان سے انخلاء میں بین الاقوامی برادری کی مدد اور معاؤنت جاری رکھیں گے، کینیڈا میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈین ہائی کمیشن کی درخواست پر افغان شہریوں کے انخلاء پر پاکستان کے مشکور ہیں، پاکستان کا افغانستان سے غیر ملکی اور افغان شہریوں کو نکالنے میں کردار غیر معمولی کارنامہ ہے۔

کینیڈا کی ہائی کمشنر برائے پاکستان وینڈی کرسٹین گلمور نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حالات میں افغان شہریوں کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ہے، پاکستان کی طرف سے تیس لاکھ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال قابل رشک ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہائی کمشنر کو یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان کینیڈا کی درخواست پر مزید افراد کو افغانستان سے نکالنے میں معاؤنت فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر