Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: پولیس کی جرائم کی روک تھام کیخلاف کارروائیاں، 963 سے زائد ملزمان گرفتار

Now Reading:

کراچی: پولیس کی جرائم کی روک تھام کیخلاف کارروائیاں، 963 سے زائد ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس نے جرائم کی روک تھام کیلئے کارروائیاں کی ہیں جن میں 963 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے شہر میں جرائم کی روک تھام، اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذون میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 963  سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 259 کلو 708 گرام چرس، 03 کلو 86 گرام ہیروئن اور 5 کلو 32 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 82  سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 08 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01  ڈاکو ہلاک جبکہ 09 زخمیوں سمیت 14 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ڈاکوؤں سے 05 موٹرسائیکلیں اور 11 پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوئے جسے فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 06 ملزمان کو گرفتار کر کے 02 پستول بمعہ لوڈ میگزین، 04 کلو 170 گرام چرس اور 235 گرام ہیروئین برآمد کی ہے اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 45 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 02 گاڑیاں تحویل میں لے لی ہے۔

کراچی پولیس کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر