Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا مہنگا ترین  کنٹریکٹ سامنے آگیا

Now Reading:

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا مہنگا ترین  کنٹریکٹ سامنے آگیا

ارجنٹائن کے اسٹرائیکر لیونل میسی کا مہنگا ترین کنٹریکٹ سامنے آ گیا، میسی کی تین سال کی تنخواہ 21 ارب روپے سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فٹبال کی تاریخ میں لیونل میسی  مہنگے ترین کھلاڑی ہیں تاہم برازیل  ٹیم کے فٹ بالر نیمار کی بھی تنخواہ اتنی ہی ہے جتنی میسی کی۔

فٹبال سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ گول ڈاٹ کام کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹرائیکر کے معاہدے میں انھیں کرپٹو کرنسی میں ادائیگی بھی شامل ہے۔

اسٹار فٹبالر میسی کو 1یک ملین یورو کرپٹو کرنسی میں بھی دی جائے گی، پی ایس جی کے ساتھ تین سالوں کے دوران میسی مجموعی طور پر 110 ملین یورو (129 ملین ڈالرز، 21 ارب 68 کروڑ 49 لاکھ روپے) کمائیں گے۔

گول ڈاٹ کام ویبسائٹ کے مطابق  لیونل میسی پیرس سیٹ جرمین میں شمولیت کے بعد فی سیزن ٹیکس کٹوتی کے بعد 30 ملین یورو (35 ملین ڈالر، 5 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد) وصول کریں گے۔

Advertisement

اسی کے ساتھ ساتھ برازیل کے  فٹبالر نیمار بھی فرانس کے ساتھ کھیلتے ہوئے سالانہ 30 ملین یورو کمائیں گے جبکہ فرانس کے ہیرو کیلیان مباپے ان سے پیچھے رہ گئے ہیں، ٹیکس کٹوتیوں کے بعد وہ سالانہ صرف 12 ملین یورو ہی کما سکیں گے۔

واضح رہے کہ میسی نے بارسلونا چھوڑنے کے بعد پیرس سینٹ جرمین میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر